سید محمد علی حسینی نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سمندری کے شعبے میں مشترکہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
ایرانی سفیر نے پاکستانی وزیر اعظم کے حالیہ دورہ ایران کے دوران سمندری کے شعبے میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں قوموں کے مابین تفریح، صحت اور مذہبی اور سیاحت کی ترقی سمیت عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس موقع میں پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ سمندری تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بھارت کے مسلمانوں کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے موقف کی تعریف کی۔
فریقین نے مشترکہ سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کا فروغ، اسمگلنگ سے نمٹنے اور باہمی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے.
آپ کا تبصرہ